بھٹکل 19؍مئی (ایس او نیوز)اڈپی کے کتور چنماروڈ پر اجکڈ وارڈ میں ایک قدیم زمانے کاغیر مستعمل عوامی کنواں غیر اس طرح کھلا چھوڑ دیا گیا ہے کہ اس علاقے سے گزرنے والے راہگیروں اور جانوروں کے لئے جان کا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔
بلدیہ کی طرف سے اس کنویں کو یونہی چھوڑدینے سے آس پاس کے لوگوں نے اس میں کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کردیا۔کچرے اور مٹی کے ڈھیر نے اس میں موجود پانی کو ناقابل استعمال بنادیا۔حالانکہ اس علاقے میں پینے کے پانی کی قلت ہے، مگر میونسپالٹی کی طرف سے اس قدیم اور گہرے کنویں کو صاف کرنے اور قابل استعمال پانی فراہم کرنے کا ذریعہ بنانے کی طرف دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اطراف دیوار اٹھانے اور لوگوں کو خطرے سے بچانے کی فکر بھی بلدیہ کی طرف نہ کیے جانے کی شکایت مقامی لوگ کررہے اوریہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اس کنویں کے اطراف حفاظتی دیوار بنانے پر توجہ دینے کے لئے کیااڈپی بلدیہ والے کسی کی جان چلے جانے یا کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا انتظار کررہے ہیں۔